اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز کرپشن پلان طے کیا، فیاض چوہان


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز اگلے 4 ماہ کا کرپشن پلان طے کیا۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 2000 میں بھی اس سے ملتا جلتا پلان آف کرپشن قوم نے دیکھا، 2006 میں پاکستانی قوم کو میثاق جمہوریت کا لالی پاپ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں نواز شریف نے اے پی ڈی ایم  اتحاد کے فورم سے اپوزیشن کو چونا لگایا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کروا کے خود انتخابی میدان میں کود پڑے۔ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن صرف ایک دوسرے کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کچھ کرنا ہوتا تو بلاول کل ہی سندھ اسمبلی تحلیل اور شریف خاندان استعفوں کا اعلان کرتے، آئندہ چار ماہ میں اپوزیشن نے ڈیل، ڈھیل یا این آر او کے لیے سر توڑ کوششیں کرنی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جان لے! وزیرِ اعظم  کی جانب سے کسی کرپٹ کو معافی نہیں ملے گی۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شریک جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف، نواز شریف اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں، فیاض الحسن

اے پی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں