لاہور: پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50روپے مقررکرنے کی تجویز مسترد کردی۔ لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کےلیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی
صوبائی کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کا اختیارات عارضی طور پر موٹروہیکلز ایگزامینیرزکو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں طلبا کی پرموشن اور امتحانات پالیسی 2020 کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے جناح پارک کی مینجمنٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبرزکی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ کا اجلاس: آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر
صوبائی کابینہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2019 کی منظوری دے دی۔ پروٹیکشن ایگنسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ ملتان کے غلہ گودام کی پرانی عمارت میں جنرل اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ میں بنانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
صوبائی کابینہ نے کمپنیوں اور انتظامی محکموں کی لگژری گاڑیاں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میں بھجوانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب ایمپلائزسوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ باڈی کےلیے غیر سرکاری ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال 2020-21کے سالانہ کیلنڈرکی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں کنیئرڈ کالج کی پرنسپل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ نیشنل ٹورازم کوآرڈی نیشن بورڈ میں ہونے والے فیصلوں کی مشروط توثیق کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں موٹر وے واقعہ کی مذمت کی گئی اورمتاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھے گی۔ کیس پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے،جلد اچھی خبر دیں گے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے پنجاب کابینہ کو کیس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔