سندھ میں بچوں کے لاپتہ ہونے اور زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد، جی 13 سے لاپتہ ہونے والے 4 سالہ کمسن بچے کی نعش برآمد

کراچی: رواں سال صوبہ سندھ میں بچوں کےلاپتہ ہونے اور زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

سندھ چائلڈپروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بچوں سے زیادتی کے کیسز 250 فیصد تک بڑھ گئے ہیں جب کہ رواں سال اب تک بچوں کے لاپتہ ہونے کے 661 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں 233 بچے اب تک لاپتہ ہیں، رواں سال ضلع ملیر میں سب سے زیادہ 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیالکوٹ: ٹیوشن پڑھنے گئی 7سالہ بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال جنوری سے اگست تک زیادتی کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پنجاب: اغوا، قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ

بتایا گیا ہے کہ رواں سال ضلع ملیر میں سب سے زیادہ 6 کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی اور جنوبی میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں