کراچی: یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر میں تقسیم اعزازات کی تقریب

کراچی: یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر میں تقسیم اعزازات کی تقریب

کراچی: یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر کینٹ میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی۔ شہدا اور سپاہی کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوم دفاع کے حوالے سےمنعقدہ تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اعزازات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منعقدہ تقریب میں تقریب میں فوجی افسران، شہدا اور سپاہی کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوان صدر: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب

ہم نیوز کے مطابق ملیر کینٹ میں منعقدہ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملیر کینٹ میں منعقدہ تقریب میں 14 تمغہ بسالت،13 تمغہ امتیاز ملٹری اور 11 ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہدا منایا، آئی ایس پی آر

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاز پہ حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


متعلقہ خبریں