انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا

state bank زرمبادلہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہونے کے بعد 165 روپے 62 پیسےکا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار800 روپے پر برقرار رہی۔ 10گرام سونےکی قیمت ایک لاکھ994 روپے پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس اکتوبر2017 کی بلند سطح 41377  پربند ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہو گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 166.23 روپے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں