’کراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروکار لائےجائیں گے‘


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے، یہاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبہ سندھ اور کراچی  میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

کراچی میں بارش سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان، ترسیل معطل

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی، کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں