وفاقی حکومت نے پاکستان  اسٹیل کیلیے بھاری قرض جاری کردیا

وفاقی حکومت نے پاکستان  اسٹیل کیلیے بھاری قرض جاری کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کو  11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پاکستا ن اسٹیل مل کو قرضے کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیل مل انتظامیہ تمام ملازمین کو نہیں نکال سکتی، منصوبہ تباہی ہے، چیف جسٹس

نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کردہ قرضہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق دیا جارہا ہے، قرضہ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کےلیے دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقم پاکستان اسٹیل مل کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے جسے 20سال میں واپس کیا جائے گا۔

چند روز قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کو جوائنٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر چلانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نجکاری پالیسی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گے اورچلا کردکھائیں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لیکن اب حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: نیاپاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال اورغیرملکی امداد کی تفصیل بھی سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ تفصیل وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے پیش کی گئی


متعلقہ خبریں