اسلام آباد: محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

شہرِ اقتدار میں محرم الحرام کا جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور نماز ظہر کے بعد برآمد ہو کر جی نائن ٹو پر اختتام پذیر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد

ذوالفقار چوک کھوکھا ٹرن، پراجیکٹ موڑ ، جی نائن ٹرن کشمیر ہائی وے کے مقامات پر ڈائیورشن ہوگی۔

جی ٹین فور، تھری، گلی نمبر 16 جی نائن ٹو ،گلی نمبر 11 ٹینکی، کرم روڈ کے مقامات پر بھی ڈائیورشن ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ابن سینا روڈ استعمال کرتے ہوئے جی سیون، جی ایٹ فیصل ایونیو پر جا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ جی نائن، جی ایٹ کے رہائشی ترنول موڑ جانے کے لیے کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 9، 10 محرم کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈیوائسز پر انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ہر سال ہی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار بھی جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس کی جگہ پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینیٹائزر، ٹشو، کوڑے دان رکھنا لازم ہے جبکہ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکا اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو گا۔


متعلقہ خبریں