کراچی: گلستان جوہرمیں آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
کراچی کے عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی شرقی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔
کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے سبب شہر کی صورتحال انہتائی گھمبیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی ازخود مانیٹرنگ کررہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے شہر قائد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ ، لیاقت آباد اور نیو کراچی میں میڈیکل کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔
انجینئر وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے آگے ہتھیار ڈال دیے
آئی ایس پی آر نے کراچی فلڈ کنٹرول سینٹر کے ٹیلی فون نمبر بھی جاری کر دیے ہیں۔ متاثرین 02134491082 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
متاثرین ہیلپ لائن 02199247267 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آرمی فلڈ کنٹرول سینٹر 02199207795 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کے 36 مقامات سے سیلابی پانی نکال دیا گیا ہے جب کہ دس ہزار متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کل صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ناردرن بائی پاس اور ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند بنا دیا گیا ہے۔