کراچی: موسلا دھار بارش پھر شروع، گاڑیوں کے بجائے کشتیاں چلنے لگیں


کراچی: شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد متعدد علاقوں میں گاڑیوں کے بجائے کشتیاں چلنے لگی ہیں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے بھی کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انجینئر وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے آگے ہتھیار ڈال دیے

ہم نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اورناگن چورنگی میں موسلادھاربارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے جب کہ ریڈ زون میں کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے۔

ملک کے معاشی حب قرار دیے جانے والے شہر کراچی کی سب سے اہم کاروباری شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ سے ملحقہ سڑکیں بری طرح پانی میں ڈوب چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملک کے سب سے مصروف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے اورسول ایوی ایشن نکاسی آب میں تاحال ناکام ہے۔

مون سون نے تباہی مچادی، بجلی کی بندش نے شہریوں کی تکالیف بڑھا دیں

گولیمارچورنگی کے قریب انڈرپاس میں پانی جمع ہے جس میں ایک بچہ ڈوب گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بچے کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن تاحال کامیابی نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حب ڈیم کے اطراف طوفانی بارش کے بعد واپڈا حکام نے ڈیم کے اسپل وے کو کھول دیا ہے۔ اسپل وے کھولنے سے قبل واپڈا حکام نے ایم ڈی واٹر کو آگاہ کردیا تھا۔

کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے متعلقہ عملے نے حب کینال کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جب کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر عملہ اور ضروری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں