یکم ستمبر کو اہم فیصلے آنے والے ہیں، شیخ رشید



راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پربدمعاشوں کی گردنیں اڑا دی ہیں اور یکم ستمبر اہم ہے کیوں کہ اہم فیصلے آنے والے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں حکومت کو شکست نہیں ہوئی۔ اپوزیشن کانیب ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور مطالبہ نہیں۔ اپوزیشن کہتی ہے ہاتھ پاوَں کے انگوٹے لگوادیں مگر نیب ختم کردیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے اور میں کابینہ کے نوازشریف کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہبازپر سنگین نوعیت کے کیسز ہیں ،دونوں جیل جاسکتے ہیں۔ اپوزیشن کی ملاقاتوں پر  تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز اورفضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپوزيشن کے لیے باہر نہیں نکلیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والوں پر بھروسہ نہیں ہے۔

محکمہ ریلوے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت کے لیے جتنی ہمت اللہ نے دی کام کیا۔ ڈیڑھ سال بعد ریلوے کی پٹریاں تبدیل ہورہی ہیں۔ ایم ایل ون منصوبے پر آرمی چیف اور وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

راولپنڈی میں ماہ اور بچہ اسپتال کا کام 70فیصد مکمل ہوگیا ہے۔ جس اسپتال میں بےنظیربھٹو کی شہادت ہوئی اس پر پیپلزپارٹی نے ایک روپیہ بھی نہیں لگایا گیا۔


متعلقہ خبریں