کراچی: مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ ملیرجوکھیو گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سندھ: وزیراعلیٰ نے امدادی ٹیمیں متحرک کردیں،آسمانی بجلی نے24 انسانی جانیں لے لیں

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث سخی حسن قبرستان کے ساتھ واقع شادمان ٹاؤن کا نالہ اوور فلو ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اطراف کی گلیوں میں پانی داخل ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ ایک گھنٹے تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جمعہ سے پیر تک سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مسلسل تیسرے روز بھی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق اب تک کلفٹن میں 25.26 ملی میٹر، کیماڑی میں 16.32 ملی میٹر اور ڈیفنس میں 7.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مکینوں نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تیز بارش کے باعث ان کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر پانی بھر گیا ہے۔

بارشوں کا نیا سلسلہ تین دن جاری رہنے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاکس ایف، ایچ اور بی میں گلیاں و سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ کی آر کٹیگری میں اربن فلڈنگ کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں