سندھ: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 243 متاثر

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 243 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شانہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے ہیں، اب تک انتقال کرنےوالوں کی تعداد 2 ہزار 331 ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 247 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک جب کہ 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 102 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 ہزار721 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےمطابق ملک بھر میں آج کورونا کے488 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد13ہزار953 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ89 ہزار215 اور 6 ہزار 175 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب95 ہزار447، خیبرپختونخوا35ہزار215، اسلام آباد 15ہزار390، آزادکشمیر2ہزار184، گلگت بلتستان2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں