پی پی: آصف علی زرداری کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں پی پی کا مشاورتی اجلاس طلب

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی کے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیے جانے والے مشاورتی اجلاس میں سابق صدر پاکستان کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری ، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں قانونی ٹیم نے شرکت کی اور اس نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز، آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ جاری

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہا کہ میں اپنے خلاف کیسز کی اصل وجوہات سے خوب واقف ہوں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کارکنان کو عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزلائرزفورم اور پارٹی کے تمام سینئررہنما عدالت پہنچیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کا اجلاس میں کہنا تھا کہ نیب کے ان بے بنیاد کیسز سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب کا الزام

سابق صدر پاکستان نے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں