وفاق غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کو اٹارنی جنرل آف پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق کراچی کے متعلق کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا۔

کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہوگا، بلاول

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ یقین دہانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے ملاقات کے دوران کرائی ہے۔

کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ وفاق حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تین دن قبل استفسار کیا تھا کہ وہ آئین و قانون بتادیں جس کے تحت کراچی وفاق کے زیر کنٹرول آسکتا ہو۔

آئین و قانون بتائیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ وزیراعلیٰ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہو گا۔


متعلقہ خبریں