مشکل وقت ٹل گیا، بہتری کا سفر شروع ہوگیا، شبلی فراز


اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کو مسلسل کوششوں سے مشکلات سے نکل گئے ہیں، اب بہتری آرہی ہے۔

اسلام آباد میں ایورڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملکی ترقی میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ہم نے ملک حاصل کرنے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے 73 سال کے سفر میں کئی اتار چڑھاوَ آئے۔ مختلف شعبہ جات میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ مشکلات سے گزر گئے ہیں اب بہتری آرہی ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی ہوں نہ مجھے سیاست کا شوق ہے۔ عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثر ہو کر سیاست میں آئے۔ ماضی کی غلطیوں کو دور کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا۔ ملکی تاریخ میں بہت سے نشیب وفرازآئے۔ ہم نےوہ حالات نہیں دیکھےجوہمارے بڑوں نےدیکھے۔آنے والی نسل ہم سےہماری کارکردگی کا پوچھے گی۔ ہم اپنےملک کےلیےسب کچھ کررہے ہیں۔

مزید پرھیں: قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی بڑی مشکلات کا شکار ہیں۔ آزادی کے وقت کی مشکلات کو اس وقت مقبوضہ کشمیر میں اب دیکھا جاسکتا ہے۔ 2 سال مشکل رہے، حکومت کو ورثے میں مشکلات ملیں۔ سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 73 ویں یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا۔ ہم اس خواب کی تعبیر کے سفر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائد کا پاکستان جس میں تمام شہریوں کیلئے یکساں قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پسماندہ طبقات کو نقد امداد کے ذریعے کورونا کے معاشی اثرات سے بچایا۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے کورونا کو روکنے میں کامیاب رہے۔

 


متعلقہ خبریں