لندن: سیر وتفریح کے شوقین افراد کے لیے مسجد کو تلاش کرنے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے۔
لندن کے شہری اقبال حسین کی متعارف کردہ ایپ کی مدد سے آپ دنیا کے کسی بھی شہر میں مسجد تلاش کر سکتے ہیں۔
اسلامک جی پی ایس نامی ایپلی کیشن مسلمانوں کو ارد گرد موجود مساجد کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایپلیکیشن کی افادیت پر بات کرتے ہوئے اقبال حسین کا کہنا تھا کہ نئے شہر میں چونکہ مقامی زبان سے ناواقفیت ہوتی ہے اس لیے مسجد کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن ان صارفین کے لیے بھی کارآمد ہے جنہیں کعبہ کی سمت کا تعین کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
موبائل فون ایپلیکیشن کے موجودہ صارفین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ ایپ کو متعارف کرانے سے پہلے 600 صارفین نے ٹیسٹ کیا تھا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال کی جانے والی اس ایپلیکیشن کو زیادہ صارف جمعہ کی نماز کے وقت استعمال کرتے ہیں۔
اسلامک جی پی ایس کو2017 میں بیسٹ مسلم ایپ اور آن لائن ایکٹیویٹی آف دی ائیر کا انعام مل چکا ہے۔