کیلیفورنیا: وٹس ایپ، آئی میسیج اور فیس بک میسنجر کے بعد گوگل نے بھی اپنی ٹیکسٹ میسجز سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
گوگل کی متعارف کرائی جانے والی میسیجنگ ایپلیکیشن کو اینڈرائڈ صارفین استعمال کر سکیں گے۔
یہ چیٹ سروس روایتی ایس ایم ایس کی طرح پیغام پڑھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو آگاہ کر دے گی۔
گوگل کی چیٹ سروس میں ہائی ریزولیشن تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ گروپ چیٹ بھی کی جا سکے گی۔
اگر پیغام وصول کرنے والا گوگل چیٹ سروس آپشن استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو پیغام سادہ ٹیکسٹ میسیج میں تبدیل ہو جائے گا۔
گوگل کو اس فیچر کے لیے آر سی ایس کی معاونت حاصل ہوگی۔ تاہم گوگل کی جانب سے میسیجنگ ایپلیکیشن مارکیٹ میں لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔