راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف جان لے وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری شخص ہو گا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا۔ عوام کو چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جائے گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی ہوئی ہے لیکن عمران خان حالات بہتر کرنا چاہتا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کا اسکینڈل آگیا تو عمران خان انہیں معاف نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں یوم استحصال کے موقع پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے، وزیر خارجہ
وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے۔