کراچی: پانی جمع ہونے کی کچھ فوٹیجز پرانی ہیں، وزیر بلدیات

فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے لیے بہت کام کیا ہے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی جمع ہونے سے متعلق کچھ فوٹیجز پرانی دکھائی جارہی ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نشیبی علاقوں کوکلیئرکرنے کے لیے تمام اداروں نےمل کر کام کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل اور آج میں نے اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے شہرکے مختلف علاقوں کے بذات خود دورے کیے ہیں۔

بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا، کرنٹ  لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ڈوب چکا ہے اسے ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج سے کہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے بذات خود بھی پاک فوج سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کو بچانے کے لیے آگے آئے۔

شہر قائد کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ چند منٹوں کی بارش کے بعد سے کئی علاقوں میں گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

کراچی میں بارش کے 24 گھنٹے بعد بھی نظام زندگی مفلوج، گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ

نارتھ ناظم آباد کے متعدد بلاکس کے رہائشی افراد نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ان کے علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے۔


متعلقہ خبریں