چین کا جوابی وار،چینگدو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم جاری


امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کے بعد چین نے بھی امریکہ پر جوابی وار کردیا۔ چین نے اپنے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق اقدام امریکہ کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے پر لیا گیا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس فیصلے پر چینی سیاسی اقدامات نے اکسایا ہے۔ تاہم چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا یہ فیصلہ اشتعال انگیز اور بلا جواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہواوے نے اسمارٹ فونز کی فروخت میں سام سنگ، ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد کی فلم بنائے جانے کے بعد یہ بیانات سامنے آئے ہیں۔ یہ افراد قونصل خانے کے صحن میں کاغذات جلا رہے تھے۔

امریکہ اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکہ کے محکمہ انصاف نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُن ہیکروں کی مدد کر رہا ہے جو  کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف امریکی لیباریٹریوں پر حملے کر رہے ہیں، جہاں کوویڈ 19 کی ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آنے کے بعد اس سال مئی میں گوگل نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کر دیا تھا۔ گوگل کی جانب سے ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور کچھ ٹیکنیکل خدمات کو معطل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کا چینی کمپنی ہواوے کو دنیا بھر میں بلیک لسٹ کرنے کے بعد گوگل نے بھی چینی کمپنی کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی۔

گوگل ترجمان کے مطابق موجودہ ہواوے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے پاس گوگل کے ذریعے ایپلیکشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت موجود رہے گی جبکہ ہم ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے احکامات اور اس کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔

گوگل کی جانب سے ہواوے پر پابندی کے بعد ہواوے کے صارفین گوگل پلے اسٹور استعمال نہیں کر سکتے ہیں اور جی میل اور یوٹیوب ایپس استعمال کی بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ ہواوے پر یہ پابندی کمپنی کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے کیونکہ اس سے ہواوے کی فروخت شدید متاثر ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں