عثمان بزدار نے مری میں نئے تھانہ اور سب ڈویژن کی منظوری دے دی


مری:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں نئے تھانہ اور نئے سب ڈویژن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مری میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور پولیس ایس پی تعینات ہوں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مری میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واٹر اسکیم بنائی جائے گی۔ مری میں نئی واٹراسکیم کے ذریعے روزانہ 6لاکھ گیلن پانی فراہم کیاجاسکے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 17 کلومیٹرطویل مری مظفرآباد روڈ 2کروڑ 42لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ مری میں گزارا فاریسٹ کے تحت ساڑھے تین لاکھ  پھلدار درخت لگائےجائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: مریضوں کی مفت تشخیص کی سہولت ختم

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس ایپ کےذریعے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کرسکیں گے۔ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے نزدیکی پولیس اسٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جاسکے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کی جاسکے گی۔ شہری کسی علاقے میں گھرخریدنے یا کرایہ پرلینے سے پہلے امن وامان کی صورتحال جان سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے محکمے کوعوام کیلئے صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا۔ راولپنڈی میں سرویلنس کیلئے گاڑیوں پر چاروں طرف گھومنے والے کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کیلئےتحفظ سنٹرقائم کیے گئے ہیں۔ پولیس کو مالی اورافرادی وسائل فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10 ہزار بھرتیاں کررہے ہیں۔ پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم ہوں گے۔ 101 تھانوں کی عمارتوں کی تعمیرکیلئے زمین مختص کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں