ایم ایس پی ایچ میں داخلے کا معیار اچانک تبدیل، طلبہ پریشان


اسلام آباد: ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے ایم ایس پی ایچ ڈگری پروگرام 2020 کے تحت داخلوں معیار تبدیل کر دیا ہے۔

ایک ہی پروگرام میں داخلے کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے دوسرا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ نئے اشتہار میں امیدوار کے لیے معیار پی ایم ڈی سی سے رجسٹرز ایم بی بی ایس قرار دیدیا گیا۔ نئے جاری کیے گئے اشتہار میں داخلہ فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ داخلہ فارمز کے لیے نئے امیدواروں کے لیے حتمی تاریخ 27 جولائی مقرر کی گئی۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے بی ڈی ایس، ایم ڈی، ڈی ڈبلیو ایم اور بی ایس سی فارماڈکس کو بھی داخلے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ اشتہار میں ایم ایس پی ایچ ڈگری کے لیے ایف اے، ایف ایس سی کے ساتھ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے امیدوار داخلے کے اہل تھے۔ جولائی 5 کے اشتہار میں گریڈ 12 یا اس کے مساوی اہلیت کے امیدوار بھی داخلے کے اہل تھے۔

گزشتہ اشتہار میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے آخری تاریخ 19 جولائی مقرر کی گئی تھی۔ طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ لاکھوں روپے بٹورنے کے بعد ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے معیار تبدیل کر دیا ہے۔ فی فارم 2 ہزار روپے ادا کرنے والے امیدوار ادارے سے جواب کے منتظر ہیں۔

ہم نیوز نے اس معاملے کی چھان بین کیلئے رجسٹرارہیلتھ سروسز اکیڈمی(ایچ ایس اے) سے رابطہ کیا تو انہوں نے باضابطہ مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔ رجسٹرار کا کہنا تھا کہ جس کو ضرورت ہے وہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے جا کر دیکھ لیں داخلے کے لیے کیا معیار ہے۔


متعلقہ خبریں