لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب میں کونسے منصوبے آئندہ بجٹ میں شامل نہیں ہونگے؟
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو خراب پرزوں کی تبدیلی کے لیے دو کروڑ 79 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
اس ضمن میں ہم نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کاک پٹ کی تبدیلی پر 52 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ای سی سی اجلاس: تخفیف غربت،سماجی تحفظ کیلئے تکنیکی گرانٹ منظور
دستیاویزات کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے آلات خراب ہونے پر ایوی ایشن حکام نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اے سے رابطہ کیا ہے۔
نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو آلات امریکہ سے تبدیل کرائے جائیں گے۔