https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/309315376870140/
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ’میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں‘۔
رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا‘۔
میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں… اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں… مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 16, 2020
انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے، ان سے مل کر استعفیٰ پیش کردوں گا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس سے قبل جنوری 2020 میں بھی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔