پرانے ٹیلی فون بوتھ کتب خانوں میں تبدیل


جرمنی میں پرانے ٹیلی فون بوتھس کو چھوٹی چھوٹی لائبریریوں میں بدل دیا گیا

جرمنی میں پرانے ٹیلی فون بوتھس کو چھوٹی چھوٹی لائبریریوں میں بدل دیا گیا

Posted by HUM News on Wednesday, July 15, 2020

کتاب سے دوستی ترقی کی ضمانت ہے، یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں میں لائبریریاں آباد اور غیرترقی یافتہ ملکوں میں ویران نظرآتی ہیں۔

ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا کو تیز ترین ایجادات سے نوازا وہیں بہت سی چیزوں کو بے کار کر دیا ہے اور آج ان کی ضرورت نہیں رہی۔

ان ہی ایجادات میں سرفہرست موبائل فونز ہیں جن کے آجانے کے بعد فوری بات کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ٹیلی فون بوتھ اپنی قدر کھو بیٹھے تو جرمنی کی حکومت نے ان سے چھوٹی لائبریریوں کا کام لینا شروع کردیا۔

جرمنی میں پرانے ٹیلی فون بوتھس کو چھوٹی چھوٹی لائبریریوں میں بدل دیا گیا ہے۔ کتب بینی کے شوقین افراد یہاں سے کتابیں لیتے ہیں اور پڑھنے کے بعد واپس رکھ دیتے ہیں۔

نمائندہ ہم نیوز مہوش خان کا کہنا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 69 مقامات پر یہ بک باکس موجود ہیں، کتب بینی کے شوقین افراد یہاں سے کتابیں اٹھاتے ہیں، اور پڑھنے کے بعد واپس چھوڑ جاتے ہیں۔

شہری گھروں میں بے کار پڑی کتابیں بھی ان بکس میں رکھتے ہیں، اور بدلے میں اپنی پسند کی نئی کتاب لے جاتے ہیں۔

یہ دنیا کی سب سے چھوٹی لائبریری ہے جو چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے اور جہاں کوئی لائبریرین یا عملہ نہیں۔ لوگ خود آتے ہیں، بغیر کسی اندارج کے اپنی مرضی کی کتاب لے جاتے ہیں اور پڑھنے کے بعد خود ہی واپس رکھ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں