خطرناک اور خوبصورت تفریحی مقام انگوری ڈیم



موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات بند ہوتے ہیں مگر ایک مقام ایسا ہے جو تفریح کے لیے اب بھی کھلا ہے۔

اسلام آباد کا تفریحی مقام انگوری ڈیم  پر خطر جگہ پر واقع ہے جس کو دیکھنے کیلئے روزانہ سینکڑوں لوگ جاتے ہیں۔ یہاں آنے والے شدید گرمی میں انگوری ڈیم کے ٹھنڈے پانی کا خوب مزہ لیتے ہیں۔

انگوری آنے والے جہاں اس کے ٹھنڈے پانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہین پکنک منانے کے لیے بھی خوب انتظام کر کے آتے ہیں۔

یہاں موجود نالے کی خطرناک گہرائی کبھی کبھی آنے والوں کے لیے موت کا پیغام بھی بن جاتی ہے۔ گہرائی کا خطرہ اپنی جگہ مگر اس مقام پر سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے یہاں اپنی صفائی کے لیے اپنی گندگی پھینک دیتے ہیں جو اس مقام کی خوبصورتی کو ماند کر دیتی ہے۔

یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ حفاظت اور صفائی کے مناسب انتظامات ہوں تو اس مقام سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں موجود کھائی کی گہرائی60 فٹ سے زائد ہے اور حادثات سے کئی افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔ انگوری ڈیم تفریح کا ذریعہ ضرور ہے لیکن ذرا سی بے احتیاط کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں