امریکہ: کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاؤسی

امریکہ: کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے،ڈاکٹر فاؤسی

واشنگٹن: امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) نے امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا ذمہ دار لاک ڈاؤن نہ کرنے کو قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤسی ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ازحد پریشان ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لیے مکمل طور پرلاک ڈاؤن نہیں کیا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فاؤسی نے دعویٰ کیا کہ شروع میں ہم نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا تھا لیکن پھر ہم نے دوبارہ ملک کھولنا شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا کا زیادہ پھیلاؤ لاک ڈاؤن نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

کورونا وائرس: دنیا میں ایک کروڑ30لاکھ 61 ہزار سے زائدافراد متاثر

امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی نے کہا کہ کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اس کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام امریکیوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ممتاز امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤسی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری کے لیے پرامید دکھائی دیے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سال رواں کے آخر تک کم از کم ایک کورونا ویکسین تیار ہو جائے گی۔

امریکہ،ایک لاکھ کیسز روزآنہ آنے پر حیرت نہیں ہو گی:ڈاکٹر فاؤسی

ڈاکٹر انتھونی فاؤسی نے یکم جولائی کو کہا تھا کہ اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں