کراچی: بیکری پر پھینکا جانے والا دستی بم روسی ساختہ تھا، رپورٹ

کراچی: بیکری پر پھینکا جانے والا دستی بم روسی ساختہ تھا، رپورٹ

کراچی: سچل کے علاقے میں واقع بیکری پر پھینکے جانے والے دستی بم میں آرجی ڈی ون بارود استعمال کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے یہ بات اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتائی ہے۔

کراچی: بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق سچل میں بیکری پر جو دستی بم پھینکا گیا تھا اس کا لیور جائے وقوع سے حکام کو ملا ہے۔ بی ڈی ایس حکام نے دستی بم حملے سے متعلق ابتدائی رپورٹ متعلقہ حکام کو جمع کرادی ہے۔

بی ڈی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم روسی ساختہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیاقت آباد میں ہونے والے دستی بم حملے میں بھی آر جی ڈی ون بارود استعمال ہوا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہو تاہم حتمی طور پر کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے کیونکہ درست حقائق تفیتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق 6 زخمی

کراچی کے علاقے سچل تھانہ کی حدود میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق موٹر سائیکل حملہ آورں نے نورانی گوٹھ میں ایک بیکری پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ددستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والا شخص سابق پولیس انسپکٹر ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت واشق کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر حملے ، دو اہلکار شہید

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے بیکری پر دستی بم پھینکا اورموقو سے  فرار ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں