سانحہ کرائسٹ چرچ، حملہ آور کیخلاف کارروائی کا آغاز 24 اگست سے ہو گا

کرائسٹ چرچ

فائل فوٹو


نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے حملہ آور کو سزا دینے کی حتمی کارروائی کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے شخص کی سزا سے متعلق سماعت 24 اگست کو شروع ہو گی۔ جس میں متاثرہ خاندان کے افراد بھی شریک ہوں گے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اگر لواحقین کورونا کی وجہ سے 24 اگست تک نیوزی لینڈ نہ پہنچ سکے تو مجرم کی حتمی کارروائی کے وقت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لواحقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ مقدمے کی حتمی کارروائی تین دن تک جاری رہے گی تاہم اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن پر گزشتہ برس کے اوائل میں 51 افراد کو قتل اور 40 پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود افراد پرسفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 40 سے زائد ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں