عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر دوروں پرخرچ کی تفصیلات جاری


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سال دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے دوران ہیلی کاپٹر پرایک سو چونسٹھ  دورے کیے ہیں۔

دستاویزات  کے مطابق 164 دوروں میں وزیراعلیٰ کے ساتھ مجموعی طور پر643 دوسرے افراد نے بھی سفر کیا۔ انہوں نے مجموع طور پر 119گھنٹے 30منٹ پرواز کی اور پیٹرول کی مد میں 86لاکھ 4ہزار روپے خرچ ہوئے۔

وزیراعلی حلف اٹھانے کے بعد عثمان بزدار نے پہلا دورہ 28اگست2018ء کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے میاں چنوں اور پاکپتن کا کیا تھا۔ ان کے پہلے دورے کے دوران 12دیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن کی جانب سے پبلک کی گئی معلومات کے مطابق 30 اکتوبر کو لاہور کے اندر ہی گورنر ہائوس تک وزیراعظم اور ان کے ہمراہ 8مسافروں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔


متعلقہ خبریں