اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عشائیہ نمبرز گنے جارہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے تمام دعوے اور تجزیے غلط ثابت ہوئے ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ موجودہ بجٹ وزیراعظم کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے منظور ہوا ہے۔
اسلام آباد: ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کا عشائیہ، اتحادی مدعو
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرنے واضح طور پر کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں ہوں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے تمام محرکات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہو گا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں غیر معمولی تبدیلی آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیزی سے قیمتیں نیچے آئیں اور پھراوپر گئیں۔
قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا تھا کہ لوگ 25 روپے اضافے کی بات تو کررہے ہیں لیکن 40 روپے کمی کی بات کسی نے نہیں کی۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج بھی پٹرول کی قیمت فروری کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے اور احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے لیے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے جو کام کرنا ہے اس میں کسی پارٹی کا ووٹ شرط نہیں ہے۔
حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اپنی ترجیح سمجھ کر بلوچستان کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔