صدر عارف علوی کا آموں کی برآمد کیلئے جدید مارکیٹنگ حکمت عملی پر زور

جس کو نیب قانون پر اعتراض ہے وہ پٹیشن دائر کر دے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی آموں کی برآمد کیلئے جدید مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی آموں کی برآمدات بڑھانےسے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارت میں اضافے کے بغیرآموں کی برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

صدرعارف علوی  نے کہا کہ پاکستانی آموں کی برآمد کیلئے جدید مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ جدید طریقے متعارف کرائے جائیں اور سہولیات میں بہتری لائی جائے۔

صدرمملکت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مربوط حکمت عملی تیارکی جائے۔ کاشتکار،حکومت اداروں اور ایکسپورٹرزمیں رابطہ یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

اجلاس میں صدرمملکت عارف علوی کو آم کے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مئی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ برآمدات کو بڑھانے اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں یورپی یونین نے اہم کردارادا کیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جی ایس پی پلس سے متعلق کنونشنزکے نفاذ کی صورتحال پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اب تک ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت برقرار رکھنے کیلئے یورپی یونین کے فیصلے کوسراہا تھا۔

وزیراعظم کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس پربریفنگ دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسزکی درآمدات 18.5 فیصد اضافے سے 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

اس میں سے بڑا حصہ سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کے تحت حاصل ہوا تھا، جس کی برآمدات 12 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئی تھی۔

سافٹ ویئرکنسلٹنسی کے ساتھ کمپیوٹر سافٹ ویئر کی برآمدات بھی 8.17 فیصد سے بڑھ کر 12 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر تھیں۔

 


متعلقہ خبریں