برطانیہ: چاقو بردار کا حملہ، تین ہلاک متعدد زخمی

برطانیہ: چاقو بردار کا حملہ، تین ہلاک متعدد زخمی

لندن: کاؤنٹی برک شائر میں نامعلوم ملزم نے چاقو سے تین شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ چاقو سے کیے جانے والے حملے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

لندن: کورونا، جنگ میں پاکستانی ڈاکٹر نے جان کی بازی ہار دی

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی مشرقی لندن کی کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ کے ایک پارک میں نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ حملہ آور کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی ہونے والے شہریوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب سیاہ فام شہریوں کے حقوق کی تحریک کے حوالے سے احتجاج ختم ہوا تھا۔

برطانیہ: مسلمانوں پر حملہ کر کے زخمی کرنے والا مجرم جیل پہنچ گیا

مقامی حکام کے مطابق احتجاجی ریلی کے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد چاقو سے مسلح شخص نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کا آبائی ملک لیبیا معلوم ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

برطانیہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ پر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردی متاثرین کے ساتھ ہے۔

برطانیہ:مشتعل افرادکا نیو کاسل اسلامک سینٹر پر حملہ، توڑ پھوڑ

اس افسوسناک واقعہ پر لندن کے میئر صادق خان نے بھی دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں