بلاول بھٹو کو سراج الحق نے اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی ہے۔

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان نے چیئرمین پی پی کو یہ تجویز ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی۔

سینیٹر سراج الحق نے بلاول بھٹو کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر بات چیت کے لیے فون کیا اور پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان نے بات چیت کے دوران سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔

حکومت اعلانات، وعدوں، تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، سراج الحق

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر سراج الحق کی جانب سے اے پی سی بلانے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے بات چیت کے دوران کہا کہ توقع تھی کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کو سامنے رکھ کر بجٹ تیار کرے گی۔

چیئرمین پی پی کا امیر جماعت اسلامی پاکستان سے کہنا تھا کہ پیش کردہ ظالمانہ بجٹ حکومتی ناکامیوں کے تسلسل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو ہم ہرسطح  پر بے نقاب کریں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے بات چیت کے دوران کہا کہ بجٹ میں ٹڈی دل کے حملوں سےبچاوَ پرواضح پالیسی کو بیان نہ کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔

’بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کی مثال ہے’

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی غفلت کے باعث ٹڈی دل کا مسئلہ کورونا سے بڑے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ گزشتہ بجٹ تقریر میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری  نے ٹڈی دل کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، کنٹرول آپریشن جاری

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی ٹڈی دل کے مسئلے پر توجہ نہیں دی تھی۔


متعلقہ خبریں