بجٹ: دفاع کیلئے 12 کھرب 89 ارب، تعلیم کیلئے 30 ارب روپے مختص


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملکی دفاع کیلئے 12 کھرب 89 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے تعلیم کے لیے 30 ارب روپے، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 20  ارب اور اور صحت کیلئے بھی 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کورونا سمیت دیگر قدرتی آفات کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ طبی آلات کی خریداری کے لیے 71 ارب روپے جبکہ غریب خاندانوں کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نت خوراک و زراعت کے لیے 12 ارب روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر  نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے لیے ایک سو اٹھارہ ارب رکھے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کر 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ توانائی اور بجلی کے لیے 80 ارب روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال21-2020 کے لیے 7ہزار706ارب کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

مالی سال21-2020 کا بجٹ وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 5ہزار483ارب روپے مقامی ذرائع اور 2ہزار222 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل کرنےکا تخمینہ لگایا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ کا حجم رواں مالی سال کے مقابلے میں کم رکھا گیا ہے۔ مالی سال -21-2020 کے بجٹ کا حجم مالی سال20-2019 کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

آئندہ مالی سال سود اور قرضوں پر 2946 ارب روپے خرچ کیےجائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں 2 ہزار 2 سو 23 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حا صل کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں