لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برطانیہ کی لف برو بائیو مکینک لیب میں ہوگا۔
ممتازآف اسپنر باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے گزشتہ روز برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔
گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔
دو نومبر2017 کو محمد حفیظ کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں باؤلر کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔
متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے بعد ان پر پابندی باؤلنگ کرنے پہ عائد کردی گئی تھی۔
محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 52، ون ڈے میں 136 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
قومی کھلاڑی کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
دسمبر 2014 میں پہلی مرتبہ آف اسپنرکو باؤلنگ سے معطل کیا گیا تھا۔
اپریل 2015 میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو درست قرار دے کر باؤلنگ کی اجارت دے دی گئی تھی۔
ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اورجون 2015 میں سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا۔
جولائی 2015 میں باؤلر کا ایکشن دوسری بار غیرقانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔
گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین میں ٹیسٹ لیا گیا تو ان کا باؤلنگ ایکشن درست قرار پایا تھا۔
نومبر میں باؤلنگ کی اجازت مل جانے کے بعد ایک سال کے اندر ہی تیسری مرتبہ ان کا ایکشن رپورٹ ہو گیا۔