لاک ڈاؤن کا وقت گزر چکا، کورونا بے قابو چکا: شیری رحمان


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ضد کی انتہا ہے کہ لوگ مر رہے ہیں اور وہ لاک ڈاؤن کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔

’پاکستان میں کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں آئے گا‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا کہ خان صاحب! اب لاک ڈاؤن کا وقت گزر گیا، کورونا بے قابو ہو چکا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکنے والی سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ غریب تو بہانہ تھا، لاک ڈاؤن ختم کرکے بڑے کاروباریوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2067 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے جن ممالک میں بھی لاک ڈاؤن ختم ہوا وہاں پہلے کورونا وائرس پر قابو پایا گیا۔


متعلقہ خبریں