خاتون کا گورنر ہاؤس پنجاب کے ڈاکٹر پر زیادتی کا الزام، ایف آئی آر درج


لاہور: گورنر ہاوَس پنجاب کے ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کرلی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈاکٹرکے خلاف تھانہ سول لائن لاہور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

دریں اثناء  ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے۔

مزید پڑھیں: امام مسجد کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب نے سٹی چیف پولیس آفیسر لاہور  سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا مزید کہا ہے کہ سی سی پی او کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ اس سال مارچ میں سندھ کے ضلع دادو کے علاقے مرکھپور محلا میں 11 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

دادو پولیس کے مطابق بچے کے ماموں کی مدعیت میں تین مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان وڈیو رکارڈ کر کے بچے کو بلیک میل بھی کرتے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا سول اسپتال سے میڈیکل کروایا گیا۔


متعلقہ خبریں