اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قانون سے بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں۔
چاہے اپنے ہوں یا پرائے نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے قانون کا سامنا کریں۔ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 2, 2020
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاہے اپنے ہوں یا پرائے، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم ایک مرتبہ پھر روانہ
سینیٹر شبلی فراز نے نے خبردار کیا ہے کہ لیگی رہنما قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔
نیب لاہور کی ٹیم میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ گئی تھی لیکن چونکہ وہ وہاں موجود نہیں تھے اس لیے بنا گرفتار کیے ٹیم واپس روانہ ہو گئی تھی۔
ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم ایک مرتبہ پھر روانہ ہوچکی ہے۔ اس مرتبہ وہ جاتی امرا سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے گی۔