کورونا: بند رکھے جانے والے شعبوں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے فی الوقت بعض شعبوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن شعبوں کو بند رکھا جائے گا ان پر مشتمل منفی فہرست حکومت نے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ زندگی اورمعاشی توازن کو برقراررکھنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہوا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق شرکائے اجلاس نے طے کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَکوروکنےکے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت جن شعبوں کو بند رکھا جائے گا ان کی ایک منفی فہرست جاری کی جائے گی۔

حکومت کا ہفتے میں 5 روز تمام کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ

حکومتی اعلامیہ کے تحت اجلاس میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اتفاق رائے  سے متعدد کاروباری سرگرمیوں اور صنعتوں کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا گیا کہ اب کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے اس لیے حفاظتی تدابیرکو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسمارٹ سیمپلنگ: لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے اور قیمتی جانیں بچانے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ ڈاکٹروں اورطبی عملے کوحفاظتی کٹس سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریسورس مینجمنٹ، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اورکورنٹائن اسٹریٹجی کی منعقدہ اجلاس میں تعریف کی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر تمام شرکا نے اس امرپر اتفاق کیا کہ کیے جانے والے فیصلوں اور طے کیے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اوراس ضمن میں تمام ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

کورونا: ترقی پذیرممالک تنہا اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، وزیراعظم

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی ہالز، کالجز، اسکولز اور ریسٹورنٹس کو فی الوقت منفی فہرست میں شامل رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں