وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، جنرل افضل

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔

کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں چار ہزار 200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں 128 افراد وینٹی لیٹرزپر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ 31 مئی تک ہمارے پاس 585 آئی سی یو وینٹی لیٹرزموجود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کے لیے ابھی تک 50 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز استعمال نہیں ہوئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 1310 مزید وینٹی لیٹرزکا آرڈر بھی دیا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وینٹی لیٹرزکی خریداری میں اسٹاف کی تربیت اور اس کی انسٹالیشن بھی شامل ہے۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ حالات یہی رہے توجون کے آخر تک دو ہزاروینٹی لیٹرزکی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے بھی200 وینٹی لیٹرزفراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 30 وینٹی لیٹرز فوری طور پر پشاور کوفراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈی ایچ  کیو میں12 وینٹی لیٹرزموجود ہیں اور سوشل میڈیا کی خبریں غلط ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جن اسپتالوں میں بیڈز کی کمی کی شکایات ہیں وہ ہیلپ لائن پرکال کرسکتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 111-157-157 پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ساری چیزیں ہم خود بنا رہے ہیں لیکن جو آرڈرز پہلے دے چکے ہیں وہ سامان باہر سے آنا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ عیدالفطر کے دنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگ سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں گے اورجاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر کا بھی خیال رکھیں گے۔

کورونا کے دوران دوسری بیماریوں کا پھیلاوَ خطرناک ہے، ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کورونا کے علاوہ اس وقت ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع میں اس وقت ٹڈی دل سب سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ٹڈی دل سیاسی مسئلہ نہیں ہے اس لیے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کام کرتے ہیں۔

کورونا: عید کے بعد جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے، وزیراعلیٰ

انہوں نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد، اوکاڑہ، بھکراورلیہ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ٹڈی دل کےخاتمے کے لیے تین لاکھ لیٹرز میلاتھون دوا فراہم کی ہے جب کہ جون کے دوسرے ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر دوا کا آرڈر ملک میں پہنچ جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پوری صلاحیت اور استعداد کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ترکی نے خدمات پیش کر دیں

چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ایران اورمسقط سے ٹڈی دل داخل ہونے کاخطرہ ہے جس کے انسداد کے لیے ہم نے جہاز کھڑے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 9 جہازوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں