اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ اگلے رمضان المبارک سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں ( Moon Observatories ) قائم کردیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  آئندہ رمضان سے قبل چاند رصد گاہیں قائم کرنے سے لوگ خود چاند دیکھ سکیں گے اور کوئی ابہام باقی نہیں رہے گا۔

عید کب ہوگی؟ وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی آمنے سامنے

ملک میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر وفاقی وزارت سائنس و  ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان نتازع کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی 25 مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

فواد چودھری کی مفتی منیب، پوپلزئی کو انوکھی دعوت

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ اس مرتبہ کلینڈر کے مطابق عید24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں24 تاریخ کو ہی عید ہوگی۔

گزشتہ روز چار گھنٹے تک جاری رہنے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شریعت کی روشنی میں اعلان کیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ انہوں نے کتنے روزے رکھے ہیں؟

عید الفطر: وفاقی وزیر علی زیدی بھی فواد چودھری کی حمایت میں سامنے آگئے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہتے ہیں کہ عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے لیکن دوربین سے نہیں تو عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔


متعلقہ خبریں