اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے اور شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لیے ہے۔
پوری قوم جانتی ہےکہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔انہوں نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 22, 2020
انہوں نے کہا کہ شریف مافیا نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا اور دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ میں بخوبی جانتا ہوں کہ یہ مافیا بہت مضبوط ہے لیکن میں مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی، ریگولیٹرز ذمہ دار قرار
وزیر اعظم نے شوگرانکوائری کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی رپورٹ تیار کی ہے اور کوئی ابہام نہیں چھوڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد رہنے پر کابینہ اراکین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔