خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی  تعداد 275 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجمععی تعداد 5 ہزار 252 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 737 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 31 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 812 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

سندھ میں کورونا کے اب تک 12,610 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 13 ہزار 225، خیبرپختونخوا 5,021، بلوچستان 2,158، اسلام آباد 759، آزاد کشمیر 88 اورگلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 275 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 218، پنجاب میں 214، بلوچستان 27، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 848  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 3 لاکھ 17 ہزار 699  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں