این سی او سی میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، غلام سرور خان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنےکا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ کل قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

این سی اوسی اجلاس میں اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کرنےکی سفارش کی گئی ہےجس میں ہوا ہازی، این ڈی ایم اے، محکمہ صحت، چاروں وزرائےاعلیٰ نےشرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلوانے کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سے پروازیں شروع ہوں گی، وزیراعظم کل اندرون ملک فضائی آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےشعبہ تعمیرات اورزراعت سمیت ان سےمتعلقہ کاروبارکھولنےکی اجازت دی، ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد  ستھ تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھیں۔


متعلقہ خبریں