وزیراعظم لاک ڈاؤن میں پھنس گئے ہیں، کائرہ

Qamar Zaman Kaira

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت تھی جو سیاستدان نہیں بنا سکے۔

کورونا: اے پی سی بلانے پر، بلاول سے سیاسی قائدین کا اتفاق

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما نے اعتراف کیا کہ یہ درست ہے کہ اس مہلک وبا کے خلاف قومی رسپانس کی ضرورت تھی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ابتدا ہی میں کہا تھا کہ وزیراعظم اس معاملے پر لیڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ اتفاق رائے کی بات کریں تو ہم ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

سب جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت کیخلاف کھڑے ہوں گے، قمر زمان کائرہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ اگر آپ سے نہیں ہوتا ہے ہم ایک مرتبہ پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو تیار ہیں۔

پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم جنہوں نے اتفاق رائے پیدا کرنا تھا وہ لاک ڈاؤن میں پھنس کررہ گئے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پوری دنیا کا آزمودہ طریقہ کار لاک ڈاؤن اپنایا ہے۔

کورونا وائرس، پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی

سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے307 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد  مجموعی تعداد آٹھ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے237 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کیسزکی تعداد چھ ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں گیارہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 148ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ 79 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا: بلوچستان لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8189 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں