کراچی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

کراچی: کراچی میں کورونا کے نئے دوسو سینتیس کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں سامنےآنے والے تین سو سات نئے کیسز میں سے دوسو سینتیس کا تعلق کراچی سے ہے۔ شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار ایک سو اسی تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے ستر ضلع وسطی، پچپن ملیر، پینتالیس شرقی،چونیتس ضلع جنوبی،اکیس کورنگی اور بارہ غربی سے سامنے آئے ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کا پہلاکیس چھبیس فروری کو سامنےآیا۔ چودہ اپریل کو کیسز کی تعداد ایک ہزار،بائیس اپریل کو دو ہزار جبکہ چھبیس اپریل کو تین تک پہنچ گئی۔ انتیس اپریل کو شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار، دو مئی کو پانچ ہزار اور پانچ مئی چھ ہزار کو چھوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 486 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 782 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 103، خیبرپختونخوا 3,288، بلوچستان 1,321، اسلام آباد 464، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 372 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 185 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 857  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 22 ہزار 404  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں