افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

کراچی: افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) متحرک ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز افریقہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلیے 4 مئی کو کراچی سے ایتھوپیا کے لیے  روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو امریکہ کی براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کی پرواز  200 سے زائد افریقی شہریوں کو لے کر  کراچی سے روانہ ہو گی۔

اس بابت ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز ایتھوپیا سے 250 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دبئی سے نجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی اورطبی جانچ بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: 188 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں