امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پہلی بار مبینہ اڑن طشتریوں کی ویڈیوز جاری کر دی ہیں جن کی رفتار نے امریکی فضائیہ کے پائلٹس کو حیران کر دیا۔
پینٹا گون کی جاری کی گئی تین ویڈیوزمیں ایسے فضائی اجسام نظر آتے ہیں جن کے متعلق کسی کو علم نہیں کہ یہ کیا ہیں۔
مذکورہ یہ اجسام تیزی سے فضا میں حرکت کرتے ہیں۔ ایک امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ ایسی رفتار اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کچھ عرصہ پہلے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی پائلٹس نے کچھ غیر معمولی اجسام دیکھے ہیں۔ لوگوں کے خیال میں یہ یو ایف اوز ہیں تاہم وہ اس پر زیادہ یقین نہیں رکھتے۔
خیال رہے کہ پینٹاگون نے دو ہزار سات میں ایک خفیہ پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد فضا میں نظر آنے والے نامعلوم اجسام کے متعلق تحقیق کرنا تھا۔
فنڈز کی قلت کے باعث دو ہزار بارہ میں یہ پروگرام بند کر دیا گیا تھا۔ پروگرام کے سابق انچارج کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران جو شواہد اس نے دیکھے ان کی بنیاد پر اسے یقین ہے کہ انسان اس کائنات میں تنہا نہیں۔